11 دسمبر 2020 - تحریر و تحقیق
*بھارت ، پاکستان ، سعودیہ ، یو اے ای ۔ ۔ ۔ یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ ۔ ۔ ۔ پاکستانی جماعتوں کے اس فیک بھارتی نیٹ ورک سے تعلقات ۔ ۔ ۔ پانچ دہشت گرد گرفتار ۔ ۔ ۔ ناپاک سیاست ۔*
ایک جانب سکھ کسان اور بھارتی مسلم کش بل کے حوالے سے متاثر مسلمان ایک ھو چکے ہیں ، عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ ( اروند کیجریوال ) کو مودی نے ہاؤس اریسٹ کروا دیا ہے ، اسکا قصور یہ تھا ، اس نے دہلی کے بارڈرز پر جا کر سکھ کسانوں سے ملاقاتیں کی تھیں ۔
پندرہ اپوزیشن پارٹیز نے سکھوں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے ، دہلی بارہ دن سے بند ہے ، لاکھوں سکھ ، مسلمان ہر طرف نظر آ رہے ہیں ، ( سکھ انقلاب ) کہا جا رہا ہے اس تحریک کو ۔ ۔ ۔ پاکستان ، آئ ایس آئ پر الزام عائد کر رہا ہے بھارت ۔
دوسری جانب اندرونی معاملات سے عالمی نظریں ہٹانے کیلئے ، بھارت ، پاکستان کیساتھ فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں ہے ، پلوامہ ، بارہ مولا میں بھارتی افواج کی مجاہدین سے جھڑپ ، یا ، ترکی پر ، شام کے ذریعے کشمیر میں مجاھدین بھیجنے کا الزام ، سب من گھڑت ، جھوٹا پروپیگنڈہ ۔
بھارتی آرمی چیف ، سعودیہ ، دبئی کے دورے پر ، عربوں کو کشمیر ، پاکستان کے معاملے سے دور رہنے کی ڈیل کرنا چاہتا ہے ، اسکو ( سٹریٹیجک ڈیل ) کا نام دیا جا رہا ہے ، بھارت ، سعودیہ ، یو اے ای کیساتھ ( نان ایگریشن ) ڈیل کرنا چاہتا ہے ، یو اے ای میں بھارت اب ملٹری بیس بناۓ گا ، اسرائیل کیساتھ ۔ ۔ ۔ اگر بھارت ، سعودیہ ( ایم بی ایس ) کی بات مان لیتا ہے کہ یمن جنگ میں بھارت ، سعودیہ کا ساتھ دیتا ہے تو ، بھارتی افواج ، سعودیہ میں پاکستانی افواج کا متبادل ہیں ، اگر کچھ ایسا ھو گیا تو پاکستان آوُٹ ، بھارت ان ، ہمیشہ کیلئے ۔ یہ سب اتنا آسان نہیں ، انڈر دا ٹیبل بہت سی چیزیں طے ہیں ، مگر ، ایران ، افغان طالبان دشمنی کے حوالے سے بھارت کو بہت کچھ سوچنا پڑے گا ، ملا برادر نے تو بھارت کو کھلی دھمکی دے دی ہے ، افغان سر زمیں پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ھو گی ، اگر بھارت باز نا آیا تو غزوہ ہند برپا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔
2015 میں پاکستان نے یمن جنگ میں شمولیت سے انکار کردیا تھا ، تب یو اے ای کے وزیر خارجہ انورگرگاش نے بیان دیا تھا ، دھمکی آمیز ، کہ پاکستان کو اسکی بھاری قیمت چکانی ھو گی ، جس پر سفارتی محاذ پر تلخیاں بڑھ گئی تھیں ، اس بات کو سعودیہ ، یو اے ای کی موجودہ قیادت دل میں رکھے بیٹھی ہے ، جبکہ محمّد بن نائف ، ترکی بن فیصل والا گروپ آج بھی پاکستان کا وفادار ہے ۔ ۔ ۔
بھارت کا خیال ہے کہ اگر عرب ممالک سے پاکستان الگ ھو جاۓ تو مسلہ کشمیر سے توجہ ہٹ جاۓ گی ، مگر پاکستان ، ترکی ، چین ، روس ، ملائيشيا اپنا ان آفیشل بلاک بنا چکے تھے ، جونہی عرب ممالک ٹرائیکا کے دباؤ پر ڈیل آف دی سنچری کا حصہ بنے ، پاکستان ان سے دور ھو گیا ۔ ۔ ۔
اب ایک طرف چین ، پاکستان فضائیہ ، ٹرائیکا کو پیغام دے رہی ہے تو دوسری جانب پاکستان نیوی کا جنگی جہاز تبوک ، ترکی ، جنگی مشقوں کیلئے پہنچ چکا ہے ، ترکی ، امریکہ حالیہ کشیدگی ، نیٹو ممالک ، ترکی کو نیٹو سے نکالنا چاہ رہے ہیں ، پاکستان ، ترکی کے بھی ساتھ کھڑا ھو کر یورپ کو پیغام دے رہا ہے ، ہم ایک ہیں ۔ ۔ ۔
روسی وزیر خارجہ نے صاف کہ دیا ہے ، پاکستان حق کی بات کرتا ہے ، پوری دنیا پر واضح کر چکا ہے ، پاکستان ، چین کے بلاک میں ہے ، چین کی تباہی ، روس کی تباہی ہے ، پاکستان ، روس کا مستقبل چین کیساتھ ہے ۔ ۔ ۔ ہم بھارت کو ملک نہیں ( object ) سمجھتے ہیں ، جسے مغرب استعمال کر رہا ہے ، امریکہ استعمال کر رہا ہے ، روس نے بھارت کی تمام آفرز ٹھکرا دی ہیں ، ہم ( object ) سے کیا بات کریں ۔ ۔ ۔ خطے کے حالات بہت تیزی سے تبدیل ھو رہے ہیں ، ممالک کی صف بندیاں جاری ہیں ۔ ۔ ۔
یورپی یونین میں فیک نیوز کے حوالے سے کام کرنے والے تحقیقی ادارے ( EU Dis info lab ) کیمطابق بھارتی شری واستو گروپ ، انڈین کرونیکلز پچھلے پندرہ سال سے اقوام متحدہ ، یورپی یونین میں گمراہ کن خبروں کا نیٹ ورک چلا کر پاکستان کیخلاف ففتھ جنریشن وار کا جھوٹا پروپیگنڈہ چلا رہے ہیں ، اب یہ جھانسہ پکڑا جا چکا ہے ، ایک مردہ پروفیسر جو 92 سال کی عمر میں 2006 میں انتقال کر چکا ہے کا نام استعمال کیا گیا ، 750 جعلی میڈیا آرگنائزیشنز ، کئ غیر فعال تنظیمیں ، این جی اوز کے ذریعے جاری وسیع عالمی ڈس انفارمیشن منصوبے ، بھارتی مفادات کو فائدہ پہنچانے کیلئے استعمال کئے گئے ۔ ۔ ۔ 116 ممالک ، 9 منتخب خطوں تک فیک نیٹ ورک کی پہنچ ہے ، بھارتی ( ایشین نیوز انٹرنیشنل ANI ) سب سے بڑی بھارتی نیوز ایجنسی انوالو ہے ، بھارت سے بی بی سی کیجانب سے جواب مانگنے پر مکمل خاموشی ، پوری دنیا بھی بھارت کی طرح خاموش ہے ۔ ۔ ۔ مگر پاکستان اپنے دشمن کو پہچانتا ہے ۔ ۔ ۔
پاکستان کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں کے اس اوپر تحریر فیک بھارتی نیٹ ورک سے تعلق ہے ، حسین حقانی ، ن ، پی پی ، سب انوالو رہے ہیں ۔ ۔ ۔ پی ٹی ایم ، بلوچ آزادی پسند جماعتیں ، سندھ آزادی پسند تحریکیں اور جماعتیں ، ن ، پی پی و دیگر سیاسی جماعتوں کے میڈیا سیلز ، اس فیک بھارتی نیٹ ورک کیساتھ کام کرتے رہے ۔ ۔ ۔
آخر میں صرف اتنا پاکستانی سیاست کے حوالے سے ، مریم نواز نے ، سہیل وڑائچ سے کالم لکھوایا ہے ، پاکستان کی اعلیٰ قیادت مریم نواز کو مروانا چاہتی ہے ، اسکے بعد یہ نیچے لکھے گئے چند الفاظ پڑھ لیں ۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ، آئ ایس آئ نے لاہور سے پانچ دہشت گرد گرفتار کئے ہیں ، سول سیکریٹیریٹ کے باھر چھٹی کے وقت ، بلاسٹ کرنا تھا ، بھارت کیساتھ ڈیٹا ، رابطے ، ویزا ایپلیکیشن ، را رابطے ، سب کلئیر ھو چکا ، پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے خاندانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے گرفتار کیا گیا ۔ ۔ ۔
تانے بانے خود ملا لیں ، جلوس میں خود حملہ کروا کر اداروں پر نام ڈالنے کی کوشش ہے یا نہیں ؟
ریاست مریم سے نہیں ڈرتی ، انکی غلیظ ، جھوٹی ، ناپاک سیاست سے ڈرتی ہے ، اگر حکومت چاہے تو کنفرم ، سزا یافتہ مجرمہ کو ایک لمحے میں گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے پھینک سکتی ہے ، لیکن انکا بھرم توڑنا ہے ، کرو جو کر سکتے ھو ، صرف مفاد پرست تمھرا ساتھ ہیں ، یہ بھی بتاتا چلوں ، مینار پاکستان پر کوئی پانی نہیں چھوڑا گیا ، ن ، پی ڈی ایم ، پاکستانی میڈیا ملکر جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ، جھوٹ بول رہے ہیں ۔ اب سمجھو پاکستانیوں ، خوف خدا کرو یہ سزا یافتہ ، جھوٹے ، پکے غدار ہیں ۔
No comments:
Post a Comment
please do not enter any spam link in the comment box...