12 دسمبر 2020 - تحریر و تحقیق
*شیخ رشید ، وزیر داخلہ ۔ یو ڈس انفو لیب / انڈیا لیکس نیٹ ورک ، میں پاکستانی حرام خور بھی شامل ۔ ۔ ۔ ایک پاکستانی ہیرو ۔ ۔ ۔ بھارتی بیان ، انڈیا لیکس پر ۔*
وزیر اعظم کے بعد ، کسی بھی ملک کی پانچ وزارتیں بہت اہم ہوتی ہیں ( وزارت خارجہ ، داخلہ ، دفاع ، خزانہ ، اطلاعات ) ۔ ۔ ۔ موجودہ ، ففتھ جنریشن وار میں جو کہ مکمل ، جھوٹا پروپیگنڈہ ہوتا ہے ، پر اعتماد ، تجربہ کار ، متحرک ، دنیا کے حالات سے واقف چومکھی لڑنے والا بندہ ان وزارتوں پر فٹ بیٹھتا ہے ۔ ۔ ۔
دنیا جانتی ہے ، بھارت ایڈونچر کرنے جا رہا ہے ، ایجنسیز کی رپورٹس بھی یہی ہیں ، پاکستان کیجانب سے ڈوزیئرز کی دنیا کو فراہمی ھو یا یو ڈس انفو لیب کی رپورٹس ، اندرونی دہشت گردی ھو ، ریاست مخالف تحریکیں ہوں یا جماعتیں وطن عزیز کیخلاف کھڑی کی جائیں ، پاکستان کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانا ھو ، پاکستانی پانیوں کو روکنا ھو ۔ ۔ ۔ ہر جگہ اللّه کی مدد سے ، پاکستان کی شان آئ ایس آئ و افواج پاکستان نے ہر سازش کو ناکام بنا دیا ، دشمن دو ھی ہیں ، بھارت ، اسرائیل ، باقی جو بھی ممالک ہیں ، وہ ان دو ممالک کے سپورٹر ہیں ۔
جہاں بات ففتھ جنریشن وار کی آ جاتی ہے ، وہاں خفیہ اداروں ، افواج کو ، عوام اور سیاست دانوں کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے ، جبکہ حالات کچھ ایسے ہوں کہ اندرونی غدار کھل کر ریاستی اداروں ، ریاست کو چیلنج کر رہے ہوں ، کچھ مصلحتوں / سٹریٹیجی کے تحت ، غداران وطن کو کھل کھیلنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ھو ، وہاں وزارت داخلہ و خارجہ ، دفاع و اطلاعات کی وزیر اعظم اور اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بہترین کوآرڈینیشن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ اسی مقصد کیلئے شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے ۔ جو کے ایک انتہائی اہم وزارت ہے ۔ ۔ ۔ ایک عام سی وجہ جو پاکستانی میڈیا رپورٹ کر رہا ہے ، پی ڈی ایم ، جنوری میں اسلام آباد کا رخ کرے گی ، سب سے زیادہ رول وزیر داخلہ کا ھو گا ، سیاسی معاملات کو ہینڈل کرنے کا ایکسپرٹ ہے ، شیخ رشید ، یہ بات بھی ایک حد تک درست ہے ۔ شیخ صاحب کا تجربہ بہت ہے ۔
حالیہ ، یو لیکس / یو ڈس انفو لیب کی رپورٹس منظر عام پر آتے ھی بھارت کا جو منہ کالا ہوا سو ہوا ، بات کھل گئی کہ یہ را کا نیٹ ورک تھا ، لیکن اس میں بہت سے پاکستانی حرام خوروں کے نام بھی آ چکے ہیں ، بہت سوں کے آنے والے ہیں ، جنکو پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے ، شری واستو گروپ ( را ) کی این جی اوز ، میڈیا ، سیمینار ، جھوٹے پروپیگنڈہ کو سپورٹ ، سپانسر کیا جاتا رہا ۔ ۔ ۔
فوج کو گالیاں دینے والے لوگ ، پاکستان کے ہر مثبت عمل کے پیچھے ہر منفی پروپیگنڈہ کرنے والے ، محب وطنوں کو گالیاں دینے والے ، ریاست پاکستان کے فیصلوں کو بین الاقوامی منفی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بنانے والے ، چند ٹکوں کیلئے ، پاکستان ، عوام و افواج کے مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کے نام شامل ہیں ۔جو بہت جلد ان شاء اللّه تعالیٰ اسی پلیٹ فارم سے منظر عام پر لاۓ جائیں گے ۔ ۔ ۔
ہنٹ دے دیتا ہوں ، پی ڈی ایم تحریک کو سپورٹ کرنے والے تمام لوگ شامل ہیں ۔ ۔ ۔
آج آپ کو یہ بھی بتایا جاۓ گا وہ پاکستانی ہیرو کون ہے ، جو ( یو ڈس انفو لیب ) کو تمام دستاویزات ، ثبوت ، جعلی نیٹ ورک ، کا ایک ایک ثبوت فراہم کر کے آیا ، ( ڈاکٹر شاہد مسعود ) ، کس کے اشارے پر ؟ اس نام کو دنیا جانتی ہے ۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کیساتھ پاکستان میں کیا زیادتی نہیں ہوئی ، جھوٹے کیس بناۓ گئے ، اس شخص پر ، جیلوں میں رکھا گیا ، مگر سلام ہے ، اسکی محب وطنی کو ۔ ۔ ۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے ھی بتایا تھا کہ عمران کی ٹیم کا ایک کھلاڑی تل ابیب کا چکر لگا آیا ہے ، اب اسرائیلی ٹاپ اخبار کی ہیڈ لائن ہے ( Why Pakistan will not be next to normalize Israel ) ۔ ۔ ۔ فوج ، عمران خان کھل کر کہ چکے ہیں ، ہم نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا ، مگر ایک فیک تحریک / جھوٹی تحریک اسرائیل شروع کر چکا ہے ، کچھ پاکستانی انوالو ہیں اس گیم میں ، پکڑو ، پاکستان میں اس تحریک کے بانی کو ، قبل اسکے کہ بہت دیر ھو جاۓ ۔ ۔ ۔ فلسطین ، اسرائیل کو پپٹ فلسطینی صدر کے ذریعے جنرل سی سی کے تعاون سے قبول کرنے جا رہا ہے ، مراکش بھی تسلیم کر چکا ہے ، اسرائیل کو ۔ توجہ طلب ۔
نیو ورلڈ آرڈر ۔ ۔ ۔
یو ڈس انفو لیب پر بھارت اپنا منہ کالا کروا کر 48 گھنٹے بعد بولا ہے ، انوراگ شری واستو ( ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ) کا مختصر بیان سامنے آیا ہے ۔ بیان یہ ہے ،
" بھارت بطور ایک ذمے دار جمہوری ملک ڈس انفارمیشن کی تحریک چلانے میں ملوث نہیں ، اگر دنیا جاننا چاہتی ہے کہ ڈس انفارمیشن وار کیسے پھیلائی جاتی ہے تو ہمسایہ ملک یعنی ( پاکستان ) اسکی بہترین مثال ہے ، جو ڈوزیئرز پاکستان ، دنیا میں پھیلا رہا ہے ، وہ غلط ہیں جھوٹ ہیں "
No comments:
Post a Comment
please do not enter any spam link in the comment box...