پاکستانی سیاست میں فی الحال اپوزیشن کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں

 تحریر و تحقیق - 26 نومبر 2020

*پاکستانی سیاست میں فی الحال اپوزیشن کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں ۔ ۔ ۔*
آصف زرداری چاہتا ہے کہ اسکے کیسز احتساب عدالت ، اسلام آباد سے کراچی ، ٹرانسفر کر دئیے جائیں ۔ ۔ ۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ دیا تھا کہ یہ کیسز اسلام آباد میں چلیں گے ۔ کیونکہ جب جے آئ ٹی بنائی گئی فیک اکاؤنٹس کیسز میں تو جے آئ ٹی کو تھریٹس تھے ، کام نہیں کرنے دیا جا رہا تھا ، تفتیش کے راستے میں سندھ حکومت کی مشینری کو استعمال کرتے ہوئے ، مشکلات کھڑی کی جا رہی تھیں ۔
آصف زرداری کیطرف سے یہ فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا ، دیکھنا یہ ہے کہ ، سپریم کورٹ اب کیا فیصلہ کرتی ہے ۔ ۔ ۔
آصف زرداری ضیاءالدین ہسپتال میں داخل ہے ، یہ شرجیل میمن کی شہد کی بوتل والا ہسپتال ہے ، آصف زرداری پچھلے ڈیڑھ سال سے ہائی کورٹ کی عبوری ضمانت پر ہے ، جسکو اب ہیلتھ گراؤنڈز میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ ۔ ۔ سندھ سے ، جسکو بھی کرپشن کیسز میں بلایا جاتا ہے ، وہ اسی ہسپتال میں داخل ھو کر ، میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کروا دیتا ہے ۔
بہرحال کہا جا رہا ہے کہ آصف زرداری ، انور مجید کے ذریعے پیسے واپس کرنے کو تیار ھو چکا ہے ، پلی بار گین ، لیکن پھر تا حیات نا اہل ھو جاۓ گا ۔
نواز شریف کو بھی اشتہاری قرار دیا جانے والا ہے ، العزیزیہ ، فلیگ شپ ، ایون فیلڈ تینوں کیسز میں ۔ ہر فارمیلیٹی پوری کی جا چکی ہے ، 24 نومبر آخری تاریخ تھی ، ڈیڈ لائن ختم ۔ ۔ ۔ سماعت دو دسمبر تک ملتوی ۔
ق لیگ قیادت کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، کے بعد ق کی قیادت کیمطابق انکے گلے شکوے دور ھو چکے ہیں ۔ ۔ ۔ دنیا جانتی ہے ، ق لیگ کیوں عمران کیساتھ ہے ، اور کب تک رہے گی ۔ ۔ ۔ بہرحال پی ڈی ایم کی ایک اور امید ختم ، انکا خیال تھا ، حکومتی اتحادی ناراض ہونگے ، ہم فائدہ اٹھائیں گے ۔ ۔ ۔ کچھ نہیں ھو سکتا ، اب ۔
پی ڈی ایم کی نئی فوجی اپوائنٹمنٹس سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں ، لیکن یہاں بھی رائیٹ مین فار دی رائیٹ جاب ، والا فارمولا استعمال کیا گیا ہے ، چھ لیفٹیننٹ جنرلز ، ریٹائرڈ ھو رہے ہیں ، چھ میجر جنرل پروموٹ ھو چکے ہیں ، جس میں میجر جنرل آصف غفور بھی لیفٹیننٹ جنرل پروموٹ ھو چکے ہیں ، انکی ذمہ داری بطور ، انسپکٹر جنرل کمیونیکشن ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ہے ۔ ۔ ۔
اپنی فیلڈ کے ماہر لوگوں کو لایا جا رہا ہے ، سیاسی جوڑ توڑ والوں کو نہیں ۔ ۔ ۔ افواج میں نئی تبدیلیوں کے حوالے سے ، پی ڈی ایم یا اپوزیشن کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں ، کچھ نہیں ملنے والا ۔ ۔ ۔

No comments:

Post a Comment

please do not enter any spam link in the comment box...