تحریر و تحقیق - 24 نومبر 2020
*محمّد بن سلمان مکر گیا ۔ ۔ ۔*
دنیا میں امت مسلمہ ، کیخلاف تین طرح کے زائیونسٹ برسر پیکار ہیں ، ھندو زائیونسٹ ، عیسائ زائیونسٹ ، سب سے اھم یہودی زائیونسٹ ۔ ۔ ۔
دنیا کی ہر سازش ، انھیں سے شروع ہو کر ، وہ پر ختم ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ فتنہ ، جنگ و جدل ، انسانیت کی تباہی کے پیچھے یہودی و عیسائی زائیونسٹ ھیں ۔ ۔ ۔ ھندو زائیونسٹ فی الحال پاکستان کے پیچھے ہے ، جہاں پر ان تین زائیونسٹوں کے مفادات ایک ہو جاتے ہیں ، وہاں پر میں نے انکو ٹرائیکا کا نام دیا ہے ۔ ۔ ۔ ( امریکہ ، اسرائیل ، بھارت گٹھ جوڑ ) ۔ ۔ ۔
آج دنیا جن خطرات میں گھری ہوئی ہے ، اسکی وجہ اوپر تحریر شیطانی قوتیں ہیں ۔
آج مسلم امہ کی پاک سر زمین ، سعودیہ عرب پر ، یہودی زائیونسٹوں کے بادشاہ نتن یاہو کے ناپاک قدم پڑ چکے ہیں ، یوں تو خفیہ طور پر کئ مرتبہ آنا جانا ہو چکا ہے ، سعودیہ والوں کا اسرائیل ، اسرائیل والوں کا سعودیہ ۔ مگر آج ایوی سکارف ، اسرائیلی ، ہیرٹز اخبار کے ایڈیٹر سے جانتے بوجھتے یہ بات اوپن کروا دی گئی کہ ، سعودیہ کے جدید ترین شہر نیوم ، میں ، نتن یاہو ، محمّد بن سلمان ، یو سی کوہن ( سربراہ موساد ، اسرائیلی خفیہ ایجنسی ) کی ملاقات ہوئی ہے ، مائک پومپیو بطور ضامن موجود تھا ۔
سعودیہ عرب اس دورے کو منظر عام پر نہیں لانا چاہ رہا تھا ، اسرائیل نے پلاننگ کے تحت یہ میٹنگ اوپن کر دی ۔
پوری دنیا کے تمام بڑے اخبارات و میڈیا نے یہ خبر شائع کی ہے ۔ ۔ ۔
سعودیہ کا میڈیا پہلے چھ گھنٹے بالکل خاموش رہا ، پھر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی تردید کی ، محمّد بن سلمان ، نتن یاہو کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔ اگر صرف مائک پومپیو سے ملاقات تھی تو نیوم کیوں ؟ خیر ۔
جب سے جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ، جمال خشوگی کیس میں محمّد بن سلمان کو سزا دلوا کر رہونگا ، تب سے ترکی سے ، قطر سے تعلقات بہتر کے جا رہے تھے ، اسرائیل سے تعلقات بحال کر کے جمال خشوگی کیس سے بچنے کی تیاری جاری ہے ۔
فلسطین کا ری ایکشن آ چکا ہے ، یہ امت مسلمہ کے ساتھ غداری ہے ، ہر مسلمان یہی سمجھتا ہے ، بڑی بد قسمتی ہے ۔
اب یہ کسی بھی وقت اسرائیل کو تسلیم کریں گے ، جو کے امت مسلمہ کیساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوگا ۔ ۔ ۔
کنگ سلمان کی زندگی تک یہ نا ممکن لگتا ہے ، مگر جتنی جلدی محمّد بن سلمان کو ہے اور اسرائیل کو ، اس سے آگے میں کچھ لکھنا نہیں چاہتا ، جب ہوگا اسوقت اس تحریر کا حوالہ دونگا ۔
اسرائیل نے یہ خبر بریک کروا کر مسّلم دنیا کا ری ایکشن چیک کیا ہے ، سعودی عوام کا سوشل میڈیا پر دباؤ ، مسلم امہ کا سوشل میڈیا پر دباؤ ، بہت زیادہ منفی دیکھتے ہوئے ، یہ تردید جاری کی گئی ہے ، بڑے بین الاقوامی جرائد جھوٹ نہیں بولتے ، پہلے سورس سے کنفرم کرتے ہیں ، پھر خبر چلاتے ہیں ۔ ۔ ۔
اب عرب ممالک میں پاکستان ، پاک فوج ، پاکستانیوں کیخلاف نفرت پھیلائی جاۓ گی ۔ ۔ ۔ وہی کچھ ہو گا جو باتیں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ، نے کے ایل سمٹ ، میں شرکت نا کرنے کی وجوہات ، طیب اردگان ، کے منہ سے کہلوائی تھیں ۔ ۔ ۔
میں لکھتا رہتا ہوں ، پاکستانی میڈیا اب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پروگرام شروع کرنے والا ہے ، مبشر لقمان ایک اسرائیل ٹی وی چینل کو انٹر ویو میں اپنی جانب سے گرین سگنل دے چکا ہے ، کامران خان پروگرام کر چکا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے میں کیا حرج ہے ۔ ۔ ۔
No comments:
Post a Comment
please do not enter any spam link in the comment box...