18 دسمبر 2020 - آغا عاطف خان
*نور دھری کا انٹر ویو ، ففتھ جنریشن وار کا اہم ترین ٹول ، جھوٹ ، جھوٹ ، جھوٹ ۔ ۔ ۔ مکمل تفصیلات ۔ ۔ ۔*
آج مرہم نواز نے یہ انٹر ویو اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ، سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ، پروپیگنڈہ کیا گیا ، لیکن پھنس خود گئی ، آخر میں سارے کھرے پی ڈی ایم جماعتوں ، کیطرف ہی نکلے ۔
ایک خبر مسلسل جاری ہے کہ زلفی بخاری ، تین ہفتے پہلے یو کے ، کی کسی فلائٹ سے تل ابیب گیاتھا ، سیاسی و سفارتی بات چیت کیلئے ، عمران خان کو اسکا علم نہیں ۔
یہ خبر ڈاکٹر شاہد مسعود کی پروگرام سے پھیلی ، شاید ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھی ( نور دھری ) کا یہ انٹر ویو دیکھا ہو گا ، میں نے بھی بلا تحقیق ، ڈاکٹر صاحب سے خبر سن کر آگے چلا دی ، خیر غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے ۔ ۔ ۔
یہ آرٹیکل زلفی بخاری کو بچانے کیلئے نہیں لکھا جا رہا ، عمران خان ، پاک فوج کو اپنی جانب سے کلئیر کر رہا ہوں ، پاک فوج تو یہاں تک بیان دے چکی ہے ، اسرائیل کیلئے بھی سرپرائز تیار ہے ۔ لو پنگا ۔ اسرائیل سامنے سے کبھی پاکستان پر وار نہیں کرے گا ، جانتا ہے ، پاکستان ایک تگڑا ملک ہے ، الحمدللہ ، ففتھ جنریشن وار کے ذریعے ہی قابو کرنے کی کوشش کرے گا ، جس کیلئے ہم چند لوگ ہی کافی ہیں ۔ رہی آئ ایم ایف ، آئ ایم ایم ، ایف اے ٹی ایف کے ذریعے قابو کرنے کی سوچ تو ، اسکا حل بھی ( اہل عقل و دانش ) کے پاس ہے ۔ ۔ ۔
نور دہری ، موساد کا ایجنٹ ہے ، پاکستانی اوریجن سے ہے ، برطانوی نیشنل ہے ، اسرائیلی ایجنڈا پر کام کر رہا ہے ، ظاہری حلیہ مسلمانوں والا ہے ، نظریات ، عقائد ، خیالات زائیونسٹ والے ہیں ، انہیں عقائد کی وجہ سے اس پر حملے ہو چکے ہیں ، ہر اسرائیلی جریدے پر اسکا انٹر ویو موجود ہے ، یہ اور اس جیسے کئ اور یہودی لابنگ کیلئے کام کرتے ہیں ، کہ ، مسلم ممالک کی اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم ہوں ، یہ ایک تھنک ٹینک جسکا دفتر لندن میں ہے ، جو اسلامی دہشت گردی کی انسداد ، شدت پسندی کی خاتمے کیلئے کام کرتا ہے ، کا ڈائریکٹر ہے ۔
نور دہری نے سب سے پہلے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے اس پروپیگنڈہ کی بنیاد رکھی ، پھر اسکا انٹرویو ( آئ 24 ) نامی اسرائیلی چینل نے کیا جو نتن یاہو کا ذاتی چینل ہے ۔
اسرائیل چاہتا ہے کہ اس جھوٹے پروپیگنڈہ پر زیادہ سے زیادہ بات ہو تاکہ حکومت وقت ، پاکستانی افواج کیخلاف عوام کھڑی ہو جاۓ ، شک کیا جائے ، دیکھ لیں ، بتایا جا رہا ہے ، یہ انٹر ویو نشر ہو رہا ہے موساد ، نتن یاہو کے ذاتی میڈیا ہاؤس سے ، آئ 24 ، انٹرویو کر کون رہا ہے ، اسرائیلی موساد کا بندہ ، انٹر ویو دے کون رہا ہے ، اسرائیلی اوپن ایجنٹ ، نور دھری ۔
انٹر ویو کس چینل نے نشر کیا ، کس کا کیا ، انٹر ویو کا میزبان کون ، یہ جان لینے کی بعد ، یہ بھی جان لیں کہ اسکو پروموٹ مرہم نواز نے کیا ، لیکن جب پورا انٹر ویو سنا کہ اس میں نور دھری کہ رہا ہے کہ آج جو پی پی ، مسلم لیگ نواز شریف ، ریلیوں میں اسرائیل کارڈ استعمال کر رہے ہیں ، دو دفعہ نواز شریف نے اسرائیل وفد بھیجے ، بینظیر نے واشنگٹن میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کی ، اس نے بھی اسرائیل وفد بھیجا ۔ ۔ ۔ تب اس نے ٹوئیٹ ڈیلیٹ کر دیا مگر اسوقت تک بہت دیر ہو چکی تھی ، عوام نے اسکے ٹوئیٹ کے سکرین شارٹ لے لئے تھے ۔ ۔ ۔ اسرائیل جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے ۔
بقول زلفی بخاری ۔ ۔ ۔ مجھ پر جو الزام لگ رہا ہے ، تل ابیب جانے کے حوالے سے وہ جھوٹا ہے ، جس تاریخ کی بات ہو رہی ہے کہ زلفی بخاری تل ابیب تھے ، اسدن پاکستان میں ورلڈ اکنامک فورم ہو رہا تھا ، یہیں موجود تھا ، تصاویر ، ٹوئیٹ موجود ھیں ۔ پاک فوج ، عمران خان کی بیان کیساتھ کھڑا ہوں ۔ ۔ ۔
اب بتاتا چلوں ، قادیانیوں میں جو ( ربوہ مشن ) کا انچارج ہو گا ، وہ کبھی نہ کبھی اسرائیل ضرور رہا ہو گا ، جب قادیانی ، اسرائیل اپنے ( قادیانی سنٹر ) جاتے ہیں ، تو ایک کاغذ پر پاکستان سے ایگزٹ ہوتا ہے ، اسی کاغذ پر اسرائیل میں انٹری ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ کیونکہ ، پاکستانی پاسپورٹ پر تحریر ہے ، یہ پاسپورٹ اسرائیل کیلئے کار آمد نہیں ۔
تو زلفی بخاری کا بھی کوئی انٹری ، ایگزٹ تو ہوا ہو گا ۔ جہنم میں جاۓ ، گیا ہے یا نہیں ، پاک فوج ، عمران خان کا کوئی تعلق نہیں ۔ ۔ ۔
یہ ففتھ جنریشن وار ہے ، جھوٹ ہی جھوٹ ، اسطرح کے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے دنیا کے کئ مسلم ممالک کو یہ بتایا جا رہا ہے ، کہ پاکستان بھی اسرائیل کو تسلیم کر رہا ہے ، بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے ، آپ کریں ، فوائد حاصل کریں ، پاکستان بھی آیا ۔ ۔ ۔
جبکہ در حقیقت اب سعودیہ کو پیسے واپس کرتے ہی ، یو اے ای کو بھی اسرائیل ، استعمال کرنے جا رہا ہے ، پاکستان کے فارن ریزرو میں یو اے ای کے بھی تین ارب ڈالر موجود ہیں ، اسرائیل اب وہ بھی واپس مانگنے جا رہا ہے ، محمّد بن سلمان کے ذریعے ، یو اے ای پر دباؤ ڈالا جائے گا ، اگر یو اے ای کے تین ارب ڈالر واپس کرنے پڑ گئے تو پاکستان کا ادائیگیوں کا توازن بگڑ جائے گا ، پاکستان خدانخواستہ سنبھل نہیں سکتا ۔ ۔ ۔ پھر شرط رکھی جاۓ گی ، یا تو اسرائیل کو تسلیم کریں ، ترکی سے دور ہو جائیں ، یا ، یو اے ای ، کی پیمنٹ کریں ۔ ۔ ۔ شاہ محمود قریشی ، اسی بات کو ڈیل کرنے یو اے ای کے اہم ترین دورے پر گئے ہیں ۔
یہاں صرف ایک بات کہنا چاہوں گا ، ذلیل و رسوا ہو جانا ، کتے کی طرح ، کبھی آل سعود کے سامنے ، کبھی اہل یہود کے سامنے ، مگر چوروں سے پیسہ نا نكلوانا ۔ ۔ ۔ میں نہیں جانتا کس کی نا جائز ، ولدیت میں نواز شریف ، زرداری و دیگر چوروں کا نام موجود ہے ، مگر کچھ نہ کچھ ضرور ہے ، جو پیسے کی خاطر دنیا بھر میں ذلت و رسوائی مقدر بن رہی ہے ، مگر کوئی اپنے باپوں سے لوٹی دولت واپس نکالنے کا مطالبہ نہیں کر رہا ۔ ۔ ۔
طیب اردگان نے امریکی پابندیوں کو ترکی کی خود مختاری پر حملہ قرار دے دیا ، مسترد کر دیا ، روس کی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے ، یہ امریکی اکڑ کا مظاہرہ ہے ، امریکا ایس 400 کو خطرہ کیوں سمجھ رہا ہے ، جبکہ یہ خود ساری دنیا کو یہ ہتھیار فروخت کرتا ہے ، ترکی پر پابندی عائد کروانے میں یورپی یونین ، یونان ، فرانس ، اسرائیل کا اہم ترین کردار ہے ۔ ۔ ۔ ترکی کیمطابق پابندیاں لگنے کی باوجود پاکستان کو ڈرونز ، ہیلی کاپٹر کی ڈیل برقرار رکھی جاۓ گی ۔
میں نے کل ہی کے آرٹیکل میں لکھا ہے ، بیت المقدس ، ترک فوج یا پاک فوج کے حوالے کر دو ، 1967 والی پوزیشن پر واپس چلے جاؤ ، میں پہلا پاکستانی ہونگا جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے آواز بلند کرونگا ۔ ۔ ۔ تنہا تنہا کر کے مارنا چاہتا ہے ، اسرائیل ۔ ۔ ۔
بات کھل چکی ہے ، موجودہ حکومت کا کوئی آفیشل نہ اسرائیل گیا ہے ، نہ کبھی جاۓ گا ۔ ۔ ۔ فوج اور عمران خان کہ چکے ہیں ، ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ ۔ ۔
پاکستان کیسے ایک ایسے ملک کو تسلیم کر لے ، جس کی سرحدوں کا کوئی تعین نہیں ، کوئی نقشہ نہیں ، جھنڈے پر دو نیلی لکیریں دریاۓ فرات ، دریاۓ نیل کے درمیانی علاقے پر قبضے کو دکھا رہی ہوں ، یونائیٹڈ نیشنز میں جا کے اپنا نقشہ جمع کرواؤ ، تاکہ واضح ہو ، تم کہاں تک ہو ، آخر میں اسرائیل ایک غیر قانونی ملک ، قبضہ مافیہ ہے ، جس نے نہتے معصوم ، مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ کرلیا ہے ، ایک مکان پر گھر والوں کی موجودگی میں اگر کچھ بدمعاش قبضہ کر لیں ، بعد میں کہنا شروع کر دیں ، ہم تو بڑے شریف لوگ ہیں ، قبضہ پھر بھی جائز نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔
No comments:
Post a Comment
please do not enter any spam link in the comment box...