Benefits Of Dry Fruits | Khushk Mewa Jaat K Fawaid | خشک میوہ جات کے فوائد
*💦🌹🌹خشک میوہ جات کے فوائد🌹🌹💦*
خشک میوہ جات قدرت کی جانب سے سردیوں کا انمول تحفہ ہیں..
جو خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کے خلاف مضبوط ڈھال کی صلاحیت رکھتے ہیں..
*ڈرائی فرو ٹس جسم کے درجہ حرارت کو بڑھانے اور موسم سرما کے مضر اثرات سے بچاو میں اہم کردار ادا کرتے ہیں..*
اعتدال کے ساتھ ان کا استعمال انسانی جسم کو مضبوط اور توانا بناتا ہے..
*🌹مونگ پھلی*
مونگ پھلی ہردلعزیز میوہ ہے،سردیوں میں مونگ پھلی کھانے کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے..
اس کا باقاعدہ استعمال دبلے افراد اور باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے انتہائی غذائیت بخش ثابت ہوتا ہے..
مونگ پھلی میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں،جو غذائیت کے اعتبار سے سیب‘ گاجر اور چقندر سے بھی زیادہ ہوتے ہیں،جو کم وزن افراد سمیت باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے بھی نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں.صرف یہی نہیں بلکہ اس کے طبی فوائد کئی امراض سے حفاظت کا بھی بہترین ذریعہ ہیں.
مونگ پھلی میں پایا جانے والا وٹامن ای کینسر کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے.جبکہ اس میں موجود قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے.کینیڈا میں کی جانے والے ایک تحقیق کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے،کہ ذیابطیس کے مریضوں کے لئے مونگ پھلی کا استعمال نہایت مفید ہے.
دوسرے درجے کی ذیابطیس میں گرفتار افراد کے لئے روزانہ ایک چمچہ مونگ پھلی کا استعمال بہت مثبت نتائج مرتب کرتا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کا استعمال انسولین استعمال کرنے والے افراد کے خون میں انسولین کی سطح برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے.مونگ پھلی میں تیل کافی مقدار میں ہوتا ہے،لیکن آپ خواہ کتنی بھی مونگ پھلی کھا جائیں اس کے تیل سے آپ کا وزن نہیں بڑھے گا..۔
*🌹چلغوزے*
چلغوزے گردہ‘ مثانہ اور جگر کو طاقت دیتے ہیں..
اس کے کھانے سے جسم میں گرمی اور فوری توانائی محسوس ہوتی ہے..
چلغوزہ کھانے سے میموری سیلز میں اضافہ ہو کر یادداشت میں بہتری پیدا ہوتی ہے.
*🌹کاجو*
کاجو انتہائی خوش ذائقہ میوہ ہے،جسے فرائی کر کے کھایا جاتا ہے.اس میں زنک کی کافی مقدار پائی جاتی ہے..
جس کی وجہ سے اس کے استعمال سے اولاد پیداکرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوجاتا ہے.
کاجو کا استعمال ذیابطیس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے.ماہرین کا کہنا ہےکہ کاجو کے بیج میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں،جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں.ماہرین کے مطابق کاجو میں ایسے ”ایکٹو کمپاونڈز“ پائے جاتے ہیں۔جو ذیابطیس کو بڑھنے سے روکنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں.لہذا ذیابطیس کے مریضوں کے لئے کاجو کا باقاعدہ استعمال انتہائی مفید ہے..۔
*🌹اخروٹ*
اخروٹ نہایت غذائیت بخش میوہ شمار ہوتا ہے۔اس کی بھنی ہوئی گری جاڑوں کی کھانسی میں خاص طور پر مفید ہے.اس کے استعمال سے دماغ طاقتور ہوتا ہے۔اخروٹ کو اعتدال سے زیادہ کھانے سے منہ میں چھالے اور حلق میں خراش پیدا ہو جاتے ہے.
اخروٹ کا استعمال ذہنی نشونما کے لئے نہایت مفید ہے.اس کے تیل کا استعمال ذہنی دباﺅ اور تھکان کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے.
امریکہ کی ریاست پنسلوانیا میں کی جانےوالی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اخروٹ میں موجود اجزا خون کی گردش کو معمول پر لاکر ذہن پر موجود دباو کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،جس کی وجہ سے وہ حضرات جو زیادہ کام کرتے ہیں ان کے ذہنی سکون کے لئے اخروٹ اور اس کے تیل کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے.
ماہرین کے مطابق اخروٹ کا استعمال بلڈپریشر پر قابو پانے اور امراض ِقلب کی روک تھام کے لیے بھی نہایت مفید ہے..۔
*🌹بادام*
بادام قوت حافظہ‘ دماغ اور بینائی کیلئے بےحد مفید ہے..
اس میں حیاتین الف اور ب کے علاوہ روغن اور نشاستہ موجود ہوتا ہے..
اعصاب کو طاقتور کرتا ہے.قبض کو ختم کرتا ہے..
غذائی اعتبار سے بادام میں غذائیت کا خزانہ موجود ہے..
بادام کے بارے میں عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے..
کہ یہ چکنائی سے بھرپور ہونے کے سبب انسانی صحت خصوصا عارضہ قلب کا شکار افراد کیلئے نقصان دہ ہے..
بادام خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے..
یوں اس کا استعمال دل کی تکالیف میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے..
نیز اس کی بدولت عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں..
تحقیق کے مطابق 3اونس بادام کا روزانہ استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو 14فیصد تک کم کرتا ہے..
بادام میں 90 فیصد چکنائی نان سیچوریٹڈ فیٹس پر مشتمل ہوتی ہے..
نیز اس میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے..
دیگر معدنیات میں فائبر کیلشیم میگنیٹیم پوٹاشیم وٹامن ای اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں..
بادام کا استعمال آسٹوپورسس میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے..
تاہم اس کیلئے گندم، خشخاش اور میتھرے کو مخصوص مقدار میں شامل کرکے استعمال کیا جاتا ہے..۔
🌹🌹🌹🌹🌹💦💦💦
No comments:
Post a Comment
please do not enter any spam link in the comment box...