پاکستان اور چائنہ کے خلاف امریکی خفیہ ایجنڈا
یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ امریکا کی نظریں پاکستان پر ہمیشہ سے رہی ہے امریکا بھارت کے ساتھ مل کر ایشیا میں بھارت کو نا صرف ایک حیثیت دینا چاہتا ہے بلکہ اسے چین اور پاکستان کے مقابلے میں زیادہ مضبوط کرکے خطے کی حکمرانی انہیں سونپ دینا چاہتا ہے.
بھارت کو پاکستان اور چین کے مقابلے کے لیے کھڑا کرنے اور ان کی مقاصد کو پورا کرنے کا واحد مرکز افغانستان ہے جہاں سے بھارت کو افغانستان اور پاکستان دونوں کے خلاف لڑایا جاسکتا ہے.
ایشیا میں امریکا کی یہ پالیسی دراصل " انڈو پیسیفک " پالیسی کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد ایشیا میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانا اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے دوسرے ممالک کو استعمال کرنا ہے.
2018 کی امریکی پالیسی سے متعلق دو اہم دستاویزات نیشنل سکیورٹی سٹریٹجی (این-ایس-ایس) اور نیشنل ڈیفنس سٹریٹجی (این-ڈی-ایس) پہلے ہی جاری ہوچکی ہے ۔ امریکہ کی خارجہ پالیسی کی علاقائی ترجیحات کے لحاظ سے این-ایس-ایس اور این-ڈی-ایس میں توجہ ”انڈو-پیسیفک“ پر مرکوز ہے۔
امریکا افغانستان سے اگر چہ ظاہری طور پر انخلا کررہا ہے تاہم سی آئی اے , بلیک واٹر اور ٹھیکیدار افغانستان میں موجود رہیں گے حالیہ ایک رپورٹ کے مطابق 18 ہزار امریکی ٹھیکیدار افغانستان میں موجود ہے جن میں زیادہ تر امریکی اور بھارتی ہے. سی آئی اے اور بلیک واٹر اس کے علاوہ ہے.
امریکی انٹلی جینس اور بھارت کے خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹس خطے میں مل کر پاکستان اور چین کے خلاف سازشوں میں بنیادی کردار ادا کریں گے .
انڈو پیسیفک پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکا نے اس کے لیے بھارت کا اس بار خصوصی چناو کیا ہے..
پاکستان اور چین کے خلاف سازشوں کو سب سے پہلے افغانستان کی سرزمین پر اندرونی خلفشار اور فسادات ہونا ضروری ہے تاکہ سی آئی اے , بلیک واٹرز امریکی ایما پر چلنے والے ٹھیکیدار بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس مل کر ان امریکی مفادات کو پورا کرسکے جس میں پاکستان اور چین بنیادی ہدف ہے.
جب سے امریکی انخلا شروع ہوچکا ہے اس کے ساتھ ہی اس پالیسی پر عمل درآمد بھی شروع ہوچکا ہے جس میں اولین ترجیح افغان حکومت کے اندر اختلافات پیدا کرنا شامل ہے.
پچھلے تقریبا دو سالوں سے افغان حکومت کے 72 مختلف ممبر پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اور حکومتی حکام ایسے ہیں جنہوں نے کابل میں امریکی ایمبیسی اور سی آئی اے کے خفیہ مراکز کا دورہ اور وہاں امریکی انٹیلی جینس کے حکام کے ساتھ میٹنگز کئیے ہیں۔ ان خفیہ دورہ کرنے والے افغان حکام اور منسٹرز کی تمام تر تفصیلات ان کے تصاویر اور ریکارڈنگ سمیت امریکی انٹیلی جینس اور حکام کے پاس موجود ہے۔
تقریبا 21 افغان منسٹرز اور حکام کے ان میٹنگز کے تمام تر تفصیلات امریکی انٹیلی جینس اور حکام نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور امر اللہ صالح کے حوالے کرچکے ہیں۔
افغانستان کے پارلیمنٹ ممبران اور دوسرے حکام نے یو ایس ایمبیسی اور سی آئی اے کو افغان نیشنل سیکیورٹی کے ہیڈ اور ایڈوائز کو ہٹانے کا خفیہ مطالبہ کرچکے ہیں امریکی حکام نے ان ممبران پارلیمنٹ کی تفصیلات لے کر اندرونی خلفشار کو ہوا دینے کے لیے این ڈی ایس کے حوالے کردئیے ہیں تاکہ این ڈی ایس اور حکومت میں آپسی اختلاف کو ہوا دے کر اپنے مقاصد کا حصول کرسکے.
نومبر 2020 میں امراللہ صالح ، سی آئی اے کے آفیسرز اور این ڈی ایس میں ایک خفیہ میٹنگ ہوئی جس میں ان خفیہ دورہ کرنے والوں کے بارے میں لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا۔
امریکی انٹیلی جینس اور امریکی حکام کا افغان منسٹرز کی دوروں کی تفصیلات افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور امراللہ صالح کے حوالے کرنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
ان خفیہ میٹنگ کے ریکارڈنگ اور تصاویر کے ذریعے سی آئی اے اور کچھ دوسرے لابی ان منسٹرز اور حکام کو بلیک میل کررہی ہیں۔۔۔
بنیادی طور پر امریکا یہاں ڈبل گیم کھیل کھیل رہا ہے ایک طرف وہ افغانستان سے انخلا کررہا ہے اور دوسری طرف خود افغان حکومت میں چند افراد کے ذریعے دراڑیں ڈالنے کی کوشش میں ہے جو کہ افغانستان کے لیے انتہائی مہلک ہے۔
جس کا بنیادی مقصد افغانستان میں خانہ جنگی اور اس سے فائدہ اٹھا کر خصوصا پاکستان اور چائنہ کو ٹارگٹ کرنا ہے.
افغان حکام اور افغانستان کے سرزمین کے محافظین کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہیے کہ امریکا دو طرفہ گیم کھیل کرکے افغان گورنمنٹ کو ختم کرنے اور اندرونی خلفشار کو ہوا دینا چاہتا ہے جس کی روک تھام کے لیے بروقت کردار ادا کرنا انتہائی ضروری ہے...
US secret agenda against Pakistan and China It is no secret that the US has always had its eye on Pakistan. The US, along with India, wants to not only give India a status in Asia but also make it stronger than China and Pakistan and hand over the rule of the region to them. Wants. Afghanistan is the only place where India can compete with Pakistan and China and achieve their goals from where India can fight against both Afghanistan and Pakistan. This US policy in Asia is actually part of the "Indo-Pacific" policy, which aims to increase its influence in Asia and use other countries to achieve its goals. Two key documents related to US policy for 2018, the National Security Strategy (NSS) and the National Defense Strategy (NDS), have already been released. The focus in the NSS and NDS is on the "Indo-Pacific" in terms of regional US foreign policy priorities. Although the United States is apparently withdrawing from Afghanistan, the CIA, Blackwater and contractors will remain in Afghanistan. According to a recent report, there are 18,000 American contractors in Afghanistan, most of them Americans and Indians. The CIA and Blackwater are in addition. US intelligence and India's RAW agents will play a key role in conspiracies against Pakistan and China in the region. In view of the Indo-Pacific policy, the United States has made a special choice for India this time. Conspiracies against Pakistan and China must first have internal disturbances and riots on Afghan soil so that the CIA, Blackwater, US-run contractors, the Indian intelligence agency RAW and the NDS can work together to meet these US interests. In which Pakistan and China are the main target. Ever since the US withdrawal began, the implementation of this policy has begun, with the first priority being to create divisions within the Afghan government. Over the past two years, 72 different members of the Afghan government, members of parliament and provincial assemblies, and government officials have visited the US embassy and CIA secret bases in Kabul and held meetings with US intelligence officials there. All the details of these secretly visiting Afghan officials and ministers are in the possession of US intelligence and officials, including their photographs and recordings. The details of these meetings of about 21 Afghan ministers and officials have been handed over by US intelligence and officials to the Afghan intelligence agencies NDS and Amrullah Saleh. Afghan MPs and other officials have secretly demanded that the US Embassy and the CIA remove the head and adviser of the Afghan National Security Forces. US officials have asked the NDS to use the details of the MPs to stir up internal strife. To achieve their goals by fomenting discord between the NDS and the government. In November 2020, a secret meeting was held between Amrullah Saleh, CIA officers and the NDS to consider a plan of action for these secret visitors. Details of the visits of Afghan ministers by US intelligence and US officials are still being handed over to the Afghan intelligence agencies NDS and Amrullah Saleh. The CIA and some other lobbies are blackmailing these ministers and officials through recordings and photos of these secret meetings. Basically, the US is playing a double game here, on the one hand it is withdrawing from Afghanistan and on the other hand it is trying to crack the Afghan government through a few people which is very deadly for Afghanistan. The main purpose of which is to target the civil war in Afghanistan and take advantage of it, especially Pakistan and China. The Afghan authorities and the defenders of Afghanistan's territory must play their part in ensuring that the United States seeks to overthrow the Afghan government by playing a two-way game and fomenting internal strife, which must be addressed in a timely manner. ..
No comments:
Post a Comment
please do not enter any spam link in the comment box...