بھارت کو بھارت میں ہی پاکستان مخالفت کا منہ توڑ جواب ۔ ۔ ۔ ٹو فرنٹ وار کا خطرہ ، بھارت کو ۔ ۔ ۔ بھارت کیخلاف مضبوط کیس ، یو این میں ۔ پاکستان ، ایران ، ترکی ، مال گاڑی بحال

 23 دسمبر 2020 - تحریر و تحقیق

*بھارت کو بھارت میں ہی پاکستان مخالفت کا منہ توڑ جواب ۔ ۔ ۔ ٹو فرنٹ وار کا خطرہ ، بھارت کو ۔ ۔ ۔ بھارت کیخلاف مضبوط کیس ، یو این میں ۔ پاکستان ، ایران ، ترکی ، مال گاڑی بحال ۔*
بھارت نے روس ، پاکستان بڑھتی قربت پر اعتراض اٹھایا ، بھارت کیلئے نیو دہلی میں تعینات ، روسی سفیر نکولے ، ڈپٹی سفیر رومن نے ، بھارت ہی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ، سفارتی زبان میں بھارت کو شٹ اپ کال دی ۔ ۔ ۔
کہا ، ہمارے پاکستان کیساتھ آزادانہ تعلقات ہیں ، اگر بھارت ، امریکا کیساتھ ، روس سے پوچھے بغیر بیکا ایگریمنٹ کر سکتا ہے ، تو پاکستان سے روسی تعلقات پر بھارت کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ۔ ۔ ۔
بھارتی بارڈر سے محض دو سو کلو میٹر دور چین ، پاکستان کی جنگی مشقیں جاری ہیں ، دفاعی ماہرین کا خیال ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر ، بلاک تھری کے نئے ورژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، خاص طور پر رافائل طیاروں سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی جاری ہے ۔
سابق بھارتی نیول کمانڈر ایڈمرل سدھرشن کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں ٹو فرنٹ وار کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں ۔
یو این کے جنرل سیکرٹری کو جونہی پاکستان نے ڈوزیئر پیش کئے , کچھ ہی دن بعد بھارت نے چڑیا سیکٹر میں یو این کی گاڑی کو نشانہ بنایا ، اب چین ، پاکستان بھارت کیخلاف مضبوط کیس بنا کر یو این میں پیش ہو رہے ہیں ، بھارت کے اندرونی معاملات کس نہج تک خراب ہیں سب جانتے ہیں ، مزید دباؤ بڑھانے کیلئے چین لداخ میں ویسٹرن کمانڈر کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد ، بھارت مخالف کمانڈر ( زانجونگ ) تعینات کر چکا ہے ، بھارت ، چین حالات مزید ٹینس ہونے جا رہے ہیں ۔ اوپر سے روس ایس فائیو ہنڈریڈ میزائل ڈیفنس سسٹم پر کام شروع کر چکا ہے جو امریکی سٹیلتھ طیارے ایف 35 کا کلر کہلاتا ہے ۔
اسلام آباد سے ، تہران ، استنبول تک ریلوے ٹریک موجود ہے ، 2021 کے پہلے کوارٹر سے مال ٹرین ( مال گاڑی ) سروس کا آغاز ۔ پاکستان ، ایران ، ترکی تک 6543 کلو میٹر کا فاصلہ گیارہ سے تیرہ دن میں مکمل ہو گا ۔ ۔ ۔ بیس بوگیوں پر مشتمل ٹرین کے ذریعے خطے کے دس ممالک اکنامک کوآپریشن ارگنائزیشن (ECO) 1979 ، کے معاہدے کے تحت امپورٹ ، ایکسپورٹ کریں گے ۔ ۔ ۔ ترکی اسکی تصدیق کر چکا ہے ۔ ۔ ۔

No comments:

Post a Comment

please do not enter any spam link in the comment box...