24 دسمبر 2020 - تحریر و تحقیق
*روس انڈیا تعلقات میں تناؤ ۔ گریٹر گیم شروع ۔ نیپالی و اسرائیلی اسمبلیاں تحلیل ۔ کریمہ بلوچ کی موت فطری ہے ۔ ایران ایک بار پھر بھارتی پھندے میں ۔*
روس نے بیس سالوں سے جاری سالانہ اجلاس منسوخ کر دیا ، اجلاس ہر سال منعقد ہوتا تھا ، جس میں روس ، بھارت کے وفود شریک ہوتے تھے ، اب پہلی بار روس نے اجلاس منسوخ کر دیا ہے ۔
اس کی وجوہات امریکا کیساتھ بیکا ایگریمنٹ ، انڈو پیسفک ، کواڈ معاہدے میں بھارت کی شمولیت ، بھارت کیجانب سے روس ، پاکستان تعلقات پر نا زیبا زبان کا استعمال ، بھارت کا امریکہ کی طرف جھکاؤ اور چین سے تناؤ قرار دئیے جا رہے ہیں ۔
روس کی سی پیک میں دلچسپی اور پاکستان سے بڑھتے تعلقات بھی اس کی ایک وجہ ہیں ۔
امریکی ایڈمنسٹریشن ، ٹرمپ ، اسرائیل سے مشورےکے بعد امریکہ کیجانب سے بھارت کو پاکستان پر حملے کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے ، جو بائیڈن میں لکھ چکا ہوں ، پاکستان کے حق میں نہیں ، ایرک پرنس ( سربراہ بلیک واٹر ) کو مکمل اجازت مل چکی ہے ، افغانستان سے پاکستان ٹیم ٹرانسفر کرنے کی ، ریمنڈ ڈیوس والی صورت حال دوبارہ بنانے کی کوشش ، لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ، پشاور ہٹ لسٹ پر ، دھماکوں کی ایک سیریز کے بعد ، بھارتی حملہ ۔
دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ ایک دم تحلیل ہو گئی ، نتن یاہو نے اپنے حصے کا کام کر دیا ، اب مارچ میں دو سال میں ، چوتھا الیکشن ہونے جا رہا ہے ، ابکی بار نتن یاہو سے بھی بڑا زائیونسٹ آنے والا ہے ، جو ہیکل سلیمانی / تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر کو یقینی بنائے گا , مسجد اقصیٰ ؟ گریٹر اسرائیل ۔ ۔ ۔
جبکہ نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے بھی را کی بلیک میلنگ ، اپنی ہی پارٹیز کی ووٹ آف نو کانفیڈنس لانے کی سازش سے تنگ آکر ، یہ بات واضح نظر آنے کے بعد کہ انکی جگہ کسی بھارت نواز شخص کو وزیر اعظم بنایا جائے گا ، اسمبلیاں تحلیل کر دی ہیں ، کے پی شرما کا جھکاؤ مکمل چین کی طرف تھا ، اس سارے پراسیس میں چینی سفیر انکے ساتھ ساتھ رہیں ۔ بھارتی را کی کوشش تھی کہ حکومت کا مکمل خاتمہ ہو جاۓ ، لیکن اب قائم مقام وزیراعظم کے پی شرما ہی رہیں گے ، تیس اپریل ، دس مئی کو نیو الیکشن ہونگے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ، نیپال ایک لینڈ لاکڈ ملک ہے ، اسکی سرحدیں صرف چین ، بھارت سے ملتی ہیں ، چین کیجانب انفرا اسٹرکچر کی عدم موجودگی میں ، بھارت سے راستہ لیکر ، یہ ملک بھارت کا غلام بن چکا تھا ، بھارت نے بہت زیادتی کی ہے انکے ساتھ ، لمپیا دھورا ، لیپو لیکھ ، کالا پانی کے علاقے بھارت اپنے شو کروا چکا تھا ، پھر چین نے انکو بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کا حصہ بنایا ، اب چین نیپال کو انفرا اسٹرکچر مہیا کرنے جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ اب را نیپال میں اپنا بندہ لانے کی کوشش کرے گی ، چین اپنا ۔ ۔ ۔ آنے والے دن انتہائی اہم ۔
کریمہ بلوچ کی موت فطری ہے ، کینیڈا کی پولیس کا بیان آ چکا ہے ، پاکستان میں وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے کریمہ بلوچ کی موت کو قتل ثابت کرنے کی کوشش کی ، پاکستان اور اداروں کو بیچ میں رگیدا ؟ بین الاقوامی سوشل میڈیا ٹرینڈ بنایا را ، موساد ، سی آئی اے نے ۔ پاکستان میں عورت مارچ ، خونی لبرل ، سرخوں نے ٹوئیٹر پر بشری گوہر ، افرا سیاب خٹک ، گل بخاری ، وکرم سود ، طلحہ صدیقی ، اے این پی ، پی ٹی ایم ، پی ڈی ایم ، ن ، افغانستان ، برطانیہ ، کینیڈا سے پورا کھیل شروع کر کے ، قتل بنا کر پاکستان ، اداروں کو بدنام کیا ، 25 دسمبر کو احتجاج کی کال تک دے دی گئی ۔ ( state killed karema bsloch ) کے نام سے ٹرینڈ چلا ، جنگ سر پر ہے ، آخر کب تک انکو کھل کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جاتے رہیں گے ؟
ایران ایک بار پھر بھارتی پھندے میں پھنسنے جا رہا ہے ، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اچانک افغان طالبان کیخلاف بیان داغ دیا ، جو کے بھارتی زبان ہے ، جواد ظریف کیمطابق افغان طالبان دہشت گرد ہیں ، ایران کا ان سے کوئی واسطہ نہیں ، جواد ظریف نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ایران نے ، افغانستان میں فاطنیون نامی بریگیڈ تشکیل دی ، نوجوان بھرتی کر کے انکو بشر الاسد کی حمایت کیلئے شام روانہ کیا ، اب انھیں تربیت یافتہ جنگجووں کو بھارتی ایما پر افغانستان میں کارروائیوں کیلئے استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ، گوادر سے ایران خوش نہیں ، چاہ بہار ایکٹو کرنا چاہتا ہے ، اگر ایران دوبارہ بھارتی ٹریپ میں آیا تو یہ اسکی تاریخی غلطی ثابت ہو گی ۔ ۔ ۔
افغان امن معاہدہ بھارت ، ایران تڑوانا چاہتے ہیں ، افغان طالبان کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے ، ایران ، ترکی ، پاکستان ، افغانستان ، آذر بائیجان کیخلاف ہو چکا ہے ، جنوری 2021 میں انٹر نیشنل میری ٹائم سمٹ کے موقع پر بھارت ، ایران ، ازبکستان چاہ بہار ڈے منا رہے ہیں ، جسطرح انڈو پیسفک ریجن میں چین مخالف اتحاد تیار ہو رہا ہے بالکل اسی طرح سینٹرل ایشیا میں ایران ، بھارت کی مدد سے پاکستان مخالف گروپ تیار ہو رہا ہے ۔ بھارت دوبارہ ایران سے تیل امپورٹ کرنے چلا ہے ۔ ایران نے پاکستان پر بڑے مظالم ڈھائے ہیں ، پاکستان مسلم ملک ہونے کے ناتے خاموش ہو گیا ، عرب ممالک اسرائیل کی گود میں جا بیٹھے ہیں ، ایران بھی ٹرائیکا کی گود سے نہیں نکل پا رہا ۔ ۔ ۔ خیر یا اللّه مدد ۔ ۔ ۔ پورا پاکستان ، غزوہ ہند ، یہودی زائیونسٹ کیخلاف تیار ہے ۔ صرف اللّه کی مدد چاہئے ۔ شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن ۔ ۔ ۔ پاکستان ہمیشہ زندہ بعد ۔
آمین ثم آمین ۔
No comments:
Post a Comment
please do not enter any spam link in the comment box...