ایک مرتبہ پھر بھارتی سرجیکل سٹرائیک کی کوشش ۔ ۔ ۔ بھارت کیجانب سے یو این آبزرورز پر حملہ ۔ ۔ ۔ حضور ﷺ کی احادیث کیمطابق ، قرآن پاک کیمطابق ، یہود و نصاری ھمارے دشمن ۔ ۔ ۔ پی ڈی ایم ختم ۔ ۔ ۔*

 19 دسمبر 2020 - آغا عاطف خان

*ایک مرتبہ پھر بھارتی سرجیکل سٹرائیک کی کوشش ۔ ۔ ۔ بھارت کیجانب سے یو این آبزرورز پر حملہ ۔ ۔ ۔ حضور ﷺ کی احادیث کیمطابق ، قرآن پاک کیمطابق ، یہود و نصاری ھمارے دشمن ۔ ۔ ۔ پی ڈی ایم ختم ۔ ۔ ۔*
بھارت کے ایران ، افغانستان سے تعلقات بالکل ختم ہو چکے ہیں ، بھارت کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی تھی کہ اگر پاکستان کیساتھ کوئی جھڑپ ہو تو مغربی سرحدوں پر دباؤ بڑھا دو ، اب ایسا کچھ نہیں ہونے لگا ۔
بھارت کے اندرونی حالات ، مودی کی رسوائی ، افواج کا مورال ڈاؤن ، کشمیر کے حالات ، چین سے جوتے ، 27 فروری کا ڈراؤنا خواب ، روس سے چھٹی ، امریکہ سے عنقریب متوقع چھٹی ، آج جسوقت بھارت ، پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کی کوشش کر رہا تھا ، افغان طالبان کا وفد ، وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں افغانستان میں موجود بھارتی نیٹ ورک کیخلاف چیزیں فائنل کر رہا تھا ، را کی افغانستان سے مکمل نیٹ ورک سمیت چھٹی ، عالمی تنہائی کا شکار بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے ۔
بھارت کا پلان ، ایک دفعہ 27 فروری کو ذلیل و رسوا ہونے کے بعد ، اب دوبارہ ، بین الاقوامی سرحد پر یا لائن آف کنٹرول ( ورکنگ باؤنڈری ) اس ایریا میں کسی مقام پر سرجیکل سٹرائیک کا تھا ۔ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کب سے اس صورت حال کا بتا رہی ہیں ۔ ۔ ۔ تبھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فوری طورپر یو اے ای سے ہنگامی پریس کانفرنس کی ، انکے فوری بعد ، ترجمان دفتر خارجہ ، زاہد حفیظ چودھری نے بھی پریس کانفرنس کی ۔ ۔ ۔
بھارت سمیت دنیا کے اہم ترین دارالحکومتوں تک پیغام پہنچایا جا چکا ہے ، اگر بھارت نے ایسی کوئی کوشش کی ، تو نہ صرف خطے کیلئے بلکہ پوری دنیا کیلئے ، بہت خطرناک نتائج برآمد ہونگے ، افغانستان میں ہونے والے امن معاہدے پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے ، بھارت کیجانب سے غیر زمے دارانہ رویہ اختیار نا کیا جائے ۔ بھارت صرف 27 فروری 2019 کی عالمی شرمندگی یاد رکھے ۔
بھارت اب تک تین ہزار مرتبہ سیز فائر وائیولیشنز کر چکا ہے ، کشمیری زخمیوں سے بات چیت کر کے بھارتی مظالم کی رپورٹس بنا کر یو این میں پیش کرنے کیلئے ، یو این آبزرورز کی ٹیم چڑیا سیکٹر نامی علاقے کا دورہ کر رہی تھی ، جب یو این کی گاڑی پر بھارت کیطرف سے حملہ ہو گیا ، گولہ باری ، فائرنگ سے ، یو این کی گاڑی کو نقصان پہنچا ، کوئی زخمی نہیں ہوا ، یو این کے لوگوں کو پاک فوج نے ریسکیو کیا ، یو این کی گاڑی پر حملے کا مقصد یہی ہے ، کہ ، بین الاقوامی ادارے اس علاقے میں نہ آئیں ، بھارتی پلان اوپن نہ ہو سکے ، آزاد کشمیر میں بھی بھارتی مظالم دنیا کی سے نظروں سے اوجھل رہیں ، بھارتی جنگی جنون قابو نہیں آ رہا ۔
اسوقت حقیقی معاملات کچھ اور ہیں ، ظاہری کچھ اور ۔ ۔ ۔ قرآن میں اللّه پاک کا حکم ہے ، بے شک ، یہود و نصاریٰ نصاریٰ ، مسلمانوں کی دوست ہو ہی نہیں سکتے ، پھر حضورﷺ کی احادیث مبارکہ ہیں ، اسرائیل و دجال کے حوالے سے ۔ ۔ ۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حوالے سے جو سہولیات دکھائی جا رہی ہیں ، یہ شیطانی طلسم ہے ، ظاہری طور پر بہت کچھ مگر حقیقت میں ، حضور ﷺ کی احادیث کی روشنی میں ہم نے آگ کیطرف جانا ہے ، کیونکہ جو آگ دکھائی جا رہی ہے ، وہ پانی ہے ، جو پانی دکھایا جا رہا ہے وہ آگ ہے ۔ ۔ ۔ بس اتنا سمجھ لیں ۔ پاکستانیوں ۔
آخر میں ، پاکستانی سیاست ۔ ۔ ۔ بلاول ، شہباز شریف ملاقات کے بعد ، پی پی الیکشن کیطرف جا رہی ہے ، جبکہ نواز شریف ، مریم نواز ، فضل الرحمٰن سب سے استفعیٔ طلب کر رہے ہیں ، در حقیقت ، ن ، ف کی سیاست ختم ، پی ڈی ایم بھی ختم ۔ اب اسلام کو دوبارہ خطرات لاحق ہونے والے ہیں ، کیونکہ ، فضل الرحمٰن کو نیب کے پی کے نے آمدنی سے زائد اثاثوں کے چکر میں بلا لیا ہے ، تفصیلات سب جانتے ہیں کہ یہ کرپٹ ہے ، اب مدارس کی بچوں کو لیکر تن تنہا دھرنے لانگ مارچ کا اعلان ہونے والا ہے ۔ 28 دسمبر آخری تاریخ ہے ، فضل الرحمٰن اب کلئیر کرے کہ یہ شخص ایک صاف ، ستھرا سیاست دان ہے ، مذھب کو نہیں بیچتا ، اسکو باہر ( کل تک کے پاکستان کے دوست ممالک ) سے فنڈنگ نہیں ملتی ۔ ۔ ۔ اتنی جائیداد کیسے بنی ؟ وغیرہ وغیرہ ۔ ۔ ۔
ان تمام مافیاز کو اب رگڑنا ہو گا ، امید کرتا ہوں اب این آر او نہیں ہو گا ، یہ مافیاز موقع کی تاک میں رہتے ہیں ، جونہی پاکستانی ریاست , ملک کمزور ہوتا ہے یہ مافیاز پوری طاقت سے ایکٹو ہو جاتے ہیں ، ملک و اداروں کیخلاف ، بہت زیادہ توانائیاں ، وقت ضائع ہوتا ہے ، ان پر ، ہر دفعہ چھوٹ دی جاتی ہے ، یہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر حملہ کرتے ہیں ، اب کی بار ، نو ڈیل ، نو ڈھیل ۔ ۔ ۔

No comments:

Post a Comment

please do not enter any spam link in the comment box...