15 دسمبر 2020 - تحریر و تحقیق
*اسرائیل چاہتا ہے کہ محمّد بن سلمان ، کنگ سلمان کو گرفتار کر کے تخت پر قبضہ کر لیں ۔*
اپنے اخبارات کی مختلف آرٹیکلز کے ذریعے یہ پیغام دیا جا رہا ہے ، جبکہ نیوم سٹی میں ہونے والی خفیہ ملاقات میں بھی اس عمل کا اعادہ کیا جا چکا ہے ۔
محمّد بن سلمان نے اس لئے بھی بھارتی آرمی چیف کو سعودیہ کی دورے پر بلایا ، دیکھا جا سکے ، کیا سعودی افواج ، پاکستانی فوج کو سعودیہ سے بے دخل کرنے کے بعد ، بھارتی افواج کیساتھ بآسانی چل سکیں گی ۔ ۔ ۔
جونہی بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکھنڈ نروانے ، سعودیہ کے دورے پر پہنچا ، اس نے سعودیہ کے آرمی چیف کو سلیوٹ کیا ، سعودیہ کے آرمی چیف نے سر پر کیپ نہیں رکھی ہوئی تھی ، انہوں نے صرف سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دیا ، یعنی سلیوٹ قبول ہی نہیں کیا گیا ۔ ۔ ۔ یہ بھارتی افواج کیلئے بہت بڑا پیغام تھا ۔
سعودی افواج و پاکستانی افواج دراصل ایک ہی ہیں ، انکے استاد ، ٹریننگ ، سلیبس ، ہمدردیاں ، یوں سمجھ لیں ، سب کچھ پاک فوج کی طرح ہے ، یہ فوج بھی ٹرائیکا کو پسند نہیں کرتی ۔ ۔ ۔ سعودیہ سے پاک فوج کو بے دخل کرنے کیلئے موجودہ سعودی افواج کی کھیپ تیار نہیں ، اسکے لئے کم سی کم بیس سال کا عرصہ درکار ہے ، جو کے نا ممکن ہے ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا ، پاکستان کی محبت سعودیہ کی عوام ، بادشاہوں ، افواج کے دلوں سے کوئی نکال سکے ۔ صرف محمّد بن سلمان اور اسکے چند مفاد پرست لوگوں کا گروپ ہے ، جو صیہونیوں کی سازشوں کا نفاز کرنے کیلئے ، پاگل ہو رہا ہے ، محمّد بن سلمان کو بتا دیا گیا ہے کہ سعودی فوج ، بھارت ، اسرائیل کیساتھ نہیں چل سکتی ۔ یہ فوج کنگ سلمان ، ترکی بن فیصل کیساتھ کھڑی ہو گی ، آج بھی دبئی ، سعودیہ کی پولیس ، افواج ۔ ۔ ۔ اسرائیلی ، بھارتی ، جھنڈے کو غصے سے گھورتی ہیں ۔ ۔ ۔ یہ پاکستان کیساتھ کھڑی ہیں ۔ ۔ ۔
عرب ممالک کا جھکاؤ دیکھتے ہوۓ ، چین نے ایڈوائز کیا ہے ، ایک ایسا مسلم بلاک تشکیل دیں جس میں عرب ممالک شامل نہ ہوں ، جبکہ او آئی سی کی رکنیت بھی کوئی ملک نہ چھوڑے ، ایک پریشر گروپ ، عجمی بلاک ، او آئی سی کی ممالک سی دشمنی بھی نہ ہو ، ناراضگی بھی نہ ہو ۔ جہاں تک انکو ساتھ چلنا ہے ، چلتے رہیں ۔ ۔ ۔
جو عرب ملک نئے بلاک میں آنا چاہے ، ویل کم کریں ۔
پاکستان ، چین کی دوستی ، مفادات ایک ہیں ۔ اللّه اس شاندار دوستی کو حاسدوں کے شر سے محفوظ رکھے ۔ آمین ثم آمین ۔
No comments:
Post a Comment
please do not enter any spam link in the comment box...