تحریر و تحقیق - 05 دسمبر 2020

 تحریر و تحقیق - 05 دسمبر 2020

*بابر ستار ایڈھاک جج ۔ ۔ ۔ تھر کی قسمت بدل گئی ۔ بجلی کوڑیوں کے بھاؤ ۔ ۔ ۔ عمران صدیقی ، حسینہ واجد ملاقات ، بھارت فارغ ۔ فرانس کا نیا مسلم کش قانون ۔ ۔ کنگ سلمان کی زندگی میں ، اسرائیل کو سعودیہ تسلیم نہیں کرے گا ۔ ۔ بھارت کے ڈرونز کراۓ کے ہیں ۔*
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈھاک جج ( بابر ستار ) کے نام کی سفارش ، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کی ہے ، جبکہ بابر ستار کا نام ، اطہر من اللّه ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تجویز ہوا ۔ ۔ ۔ اس میں حکومت وقت یا انکا ۔ ۔ ۔ کوئی کردار نہیں ۔ جوڈیشل کمیشن میں پانچ ججز سپریم کورٹ کے ہیں ، ابھی پارلیمانی کمیٹی سے منظوری باقی ہے ۔ ۔ ۔ عدلیہ آزاد ہے بھائی ، نواز شریف کو باہر بھگا دے ، بابر ستار کو جج لگا دے ۔ ۔ ۔ کوئی کچھ نہیں بول سکتا ، میری درخواست ہے ، رانا ثنا الله بھی وکیل ہے ، اسکو بھی کہیں ایڈجسٹ کرو ، عدلیہ میں ۔ 😎
یاد رہے بابر ستار جیو نیوز میں کام کرتا رہا ہے ، وکیل ہے ، اس نے پانامہ کیس کا ، قطری خط کا مکمل دفاع کیا ، نواز شریف کا بہت بڑا سپورٹر ، جج ۔ ۔ ۔ بالکل اسی طرح قاضی فائز عیسیٰ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں انسٹال کیا گیا تھا ، یہ 2023 میں چیف جسٹس بنے گا ، ن کا پلان 2023 اسی لئے بنا کہ تب قاضی فائز عیسیٰ ، عدلیہ کا سربراہ ھو گا ۔ ۔ ۔ جو ابھی تک رسیدیں فراہم نہیں کر سکا ۔ ۔ ۔
جنرل عاصم سلیم باجوہ ، سی پیک اتھارٹی نے تھرکول پروجیکٹ پر بہت تیزی ، ویژن سے کام کیا ، سی پیک کا ایک حصہ تھرکول پروجیکٹ بھی ہے ، پورے پاکستان میں 186ارب ٹن کوِئلے کے زخائر موجود ہیں ، جس میں سے 175ارب ٹن ذخائر تھر میں موجود ہیں ، 660 میگا واٹ کے پاور پلانٹ لگاۓ جا چکے ہیں ، 32 لاکھ ٹن سالانہ کوئلہ نکالا جا رہا ہے ، یہ کالا سونا دو سو سال تک 50 ارب ٹن توانائی پیدا کر سکتا ہے ، تھر میں انڈسٹری لگ رہی ہے ، کوئلے سے گیس بنے گی ، سر فیس گیسوفکیشن منصوبہ ، سیمنٹ ، کھاد انڈسٹری تھر میں ، جبکہ پورے سندھ میں ریلوے لائن منصوبہ ، یہاں سے کوئلہ ایک ہی دن میں پورے سندھ کو سپلائی کیا جائے گا ، تھر سمیت ، پورے سندھ میں انڈسٹری کا جال بچھے گا ، پورے پاکستان کی انڈسٹری کو دو سو سال تک چلایا جا سکتا ہے اس توانائی سے ، اس توانائی کو ایکسپورٹ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ ۔ ۔ تھر میں سائنس دانوں کی ریسرچ پر یہ حقیقت بھی سامنے آئ ہے کہ تھر میں زیر زمیں ، کوئلے کے اوپر نیچے بیش بہا پانی موجود ہے ، جس علاقے کے لوگ ایک ایک بوند پانی کو ترستے رہے ، وہاں پائلٹ پروجیکٹ میں سبزیاں ، چارہ اگایا گیا ، اس پانی سے پورا تھر سر سبز ھو سکتا ہے ، پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں ، آپ کسی بھی عرب ملک سے زیادہ امیر ھو سکتے ہیں ۔ ۔ ۔
دوسری جانب پاکستان دریائے جہلم پر آزاد کشمیر ( آزاد پتن ) سندھنوتی ضلع ، میں ڈیم بنا رہا ہے ، یہ ڈیم بھی سی پیک کا حصہ ھو گا ، چین ، پاکستان ملکر ایک اعشاریہ پینتیس ارب ڈالر کا منصوبہ لگا رہے ہیں ، جس سے 700 میگا واٹ بجلی پیدا ھو گی ، پھر ، پاکستان اٹامک بجلی گھر ، کےٹو ، کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ 2 ، میں ایندھن کی لوڈنگ شروع کر چکا ہے ، جدید ترین ، محفوظ ترین ، طریقہ کار کیساتھ گیارہ سو میگا واٹ بجلی ، اپریل 2021 سے ملنا شروع ھو جاۓ گی ، آنیوالے دنوں میں ہائیڈرو ، کول ، ونڈ ، سولر ، نیوکلیئر انرجی سے بجلی پیدا کی جاۓ گی ، بجلی بہت سستی ہونے جا رہی ہے ۔ ۔ ۔
جبکہ بھارت کیلئے کھیل تبدیل ہونا شروع ہو چکا ہے ، تین دسمبر کو پاکستانی ہائی کمشنر ، عمران صدیقی کی ملاقات ، بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ہوئی ، مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا ، حسینہ واجد کیجانب سے دوستی کا پیغام ، عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ، موجودہ تعلقات کو بہت بہتر بنایا جائے گا ، مستقبل میں حسینہ واجد ، پاکستان آ رہی ہیں ۔ بنگلہ دیش ، بھارت کے تعلقات بے انتہا خراب ھو چکے ہیں ، اس ساری گیم میں چین کا کردار بیحد اہم ہے ، بین الاقوامی میڈیا اسکو بہت بڑا بریک تھرو قرار دے رہا ہے ، بھارتی میڈیا پر روایتی رونا دھونا شروع ھو چکا ہے ۔
فرانس کی پارلیمنٹ میں 9 دسمبر کو نیا قانون آ رہا ہے ، پاس ہونے کیلئے ، جسکے پیچھے زائیونسٹ لابی ہے ، بل کیمطابق فرانس کا کوئی مسلم گھرانہ ایسا نہیں باقی رہنا چاہئے ، جہاں اسلامی تعلیم بچوں کو دی جا سکے ، فرانس کی کل آبادی چھ کروڑ ہے ، جس میں سے مسلم آبادی ستاون لاکھ ہے ۔ 76 مساجد بند ، 60 لوگ ڈی پورٹ ۔ ۔ ۔
صرف وہی اسلامی تعلیمات دی جا سکیں گی ، جسکی اجازت حکومت فرانس دے گی ، اسلام کا سیاسی و معاشی نظام نہیں پڑھایا جا سکے گا ، خلافت و اسلامی نظام حکومت نہیں پڑھایا جا سکے گا ۔ ۔ ۔ یہ قوانین یہاں سے پورے یورپ میں پھیلیں گے ، اسکے پیچھے بھی اسرائیل ہے ، میں کہتا ہوں نا ، نظریات کے نفاذ کی جنگ ہے ، پاکستان آپ کو اسلامی نظام کے قیام کیلئے عطا کیا گیا ہے ، خدارا سمجھو ۔ ۔ ۔
جونہی کنگ سلمان نے ، محمّد بن سلمان کو ، سائیڈ پر کر کے معاملات اپنے ہاتھ میں لئے ، ٹائمز آف اسرائیل نے کھل کر ہیڈ لائن دی ہے ، جبتک کنگ سلمان زندہ ہیں ، سعودیہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگا ، اسرائیل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کنگ سلمان ہیں ، جبکہ کنگ سلمان ، محمّد بن سلمان کے اختلافات بھی شدید تر ھو چکے ہیں ۔
محمّد بن سلمان و یو اے ای ، اسرائیلی پالیسیز پر گامزن رہتے ہوئے ، بھارتی براہموس میزائل خرید رہے ہیں ، یہ پھر پاک فوج ، ایجنسیز کو پیغام ہے ، کے ایل سمٹ میں شرکت سے عمران خان کو روکا گیا ، نیا بلاک نہیں بننے دیا گیا ، اسرائیل کیلئے ایئر سپیس کھولا گیا ، یو اے ای میں پاکستانیوں کیساتھ نا روا سلوک ، ویزا پابندی ، بھارتی آرمی چیف کا دورہ سعودیہ و دبئی ، اب خود خبر بریک کروا دی ہے ، براہموس میزائل خرید رہے ہیں ، غلام نا بنو ، پاکستانیوں مذمت کرو ، کھل کر ، سعودیہ کیسے ایسا کر سکتا ہے ؟ اسرائیل ، اسرائیل ، اسرائیل ۔ ۔ ۔ کنگ سلمان کی زندگی و صحت کیلئے دعا کرو ۔ ۔ ۔
بھارتی ، جے شنکر کا انٹرویو دیکھتے ہوےُ ایک بہت ہی مضحکہ خیز سچائی سامنے آئی ، بھارت نے امریکی کمپنی سے ڈرونز کرائے پر/ لیز پر ، لئے ہیں ، دکھاوے کیلئے کھڑے کئے ہوےُ ہیں ، انکو استعمال نہیں کیا جا سکتا ، نا ھی بھارتی فوج انکو استعمال کرنا جانتی ہے ، جب صحافی نے سوال کیا کہ بھارت نے ڈرونز تو کراۓ پر لے رکھے ہیں ، تو جواب آیا ، انکو چیک کرنے کیلئے رکھا ہوا ہے ، اگر کامیاب ھو گۓ ، ہمارے ٹیسٹ میں تو پھر آرڈر دیا جائے گا ، خطے کے حالات ، چین ، بھارت کیساتھ ٹو اینڈ ہاف فرنٹ وار ، گلوان اسٹینڈ آف ، نان سیریس ہونے کی حد دیکھیں ، کراۓ کے ڈرونز ۔ ۔ ۔ مودی اور اسکی ٹیم پاگل پن کا شکار ہیں ۔
بس اتنا بتا دوں ، جو لوگ مجھ سے بھارت سے ان باکس میں سوال کرتے ہیں ، 2021 بھارت کیلئے چین ، پاکستان کیجانب سے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا ، یہ بات ان شاء اللّه پتھر پر لکیر ہے ۔ ۔ ۔

No comments:

Post a Comment

please do not enter any spam link in the comment box...