ملک میں انٹیلیجنس کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

ملک میں انٹیلیجنس کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ
حکومت نے تمام خفیہ ایجنسیوں پرمشتمل نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کردی.
نیکٹا بھی این آئی سی سی کاحصہ ہوگی ,جس کی سربراہی ڈی جی ISI کریں گے.
این آئی سی سی قومی سیکیورٹی ڈویژن سےمنسلک ہوگی
ملک میں اس وقت 26 خفیہ ادارے ہیں۔ جن کی آپسی کوآرڈینیشن میں کئی بار کمزوری محسوس کی جاتی تھی
"اگرچہ کوآرڈینیشن فورم کے قیام کے بارے میں بات چیت اس سے قبل بھی ہوتی رہی ہے لیکن عمل درآمد نا ہو سکا ، لیکن اب اس کی باقاعدہ شکل اور اس کی شرائط اور طریق کار کا فیصلہ کیا جائے گا۔"
یہ اقدام انٹیلیجنس آلات کی دیرینہ منتظر اصلاحات کا ایک حصہ ہے ، جس کا مقصد متعلقہ ایجنسیوں کے کردار کو واضح کرنا ، ان کے ہم آہنگی کو بہتر بنانا ، اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔اپریشن ضرب عضب اور ردالفساد میں انٹیلجنس شئیرنگ میں کمی محسوس کی گئی تھی۔جس کی وجہ سے کئی اہم شواہد رہ جاتے تھے۔
این آئی سی سی ملک میں دو درجن سے زیادہ انٹیلیجنس تنظیموں کو مربوط کرنے کے طریقہ کار کے طور پر کام کرے گی۔نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی بھی اس نئے ڈھانچے کا حصہ ہوگی۔جس کو پریمئیر انٹلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی ہینڈل کرے گی۔ان شاءاللہ

No comments:

Post a Comment

please do not enter any spam link in the comment box...