عید کارڈ کا دور ختم ہو گیا

عید کارڈ کا دور ختم ہو گیا
لیکن
عید جوں جوں قریب آتی جاتی ہے
وہ یادیں وہ شعر اب بھی یوں ذہن میں گردش کرتے ہیں جیسے کل کی بات ہو
رمضان میں اگر سموسے پکوڑے کے اسٹال کے بعد اگر سب سے زیادہ رَش ہوتا تھا تو وہ تھے عید کارڈ کے سٹال
ایک روپے کے چار کارڈ سے لیکر پانچ سو روپے تک کے کارڈ اتنی نفاست سے سجے ہوتے تھے کہ دل کرتا تھا یہ بھی خرید لوں وہ بھی خرید لوں بلکہ سارے ہی خرید لوں
مجھے یاد ہے میری سال بھر کی مٹی کے گلے کی کمائی عید کارڈز خریدنے میں صرف ہو جاتی تھی،
افطاری کے بعد اسٹال پر پہنچ کر سب سے مشکل مرحلہ عید کارڈ کی سلیکشن کا ہوتا تھا، ہم جب تک بچے تھے تو کارٹون، چمپینزی یا شوخ سے پھولوں والے کارڈ خریدتے تھے خریدتے وقت جس کو بھیجا جانا ہوتا تھا اس کی شکل کو ملحوظ خاطر رکھا جانا لازمی ہوتا تھا
اور اگر کسی سے ان بن چل رہی ہوتی تو انگلش میں پرنٹڈ کارڈ خریدے جاتے جس میں اپنا اور اسکا نام لکھنے کے لیے سپیس ہوتی تھی
تاکہ بھگتایا جاسکے، عاشق لوگ سرخ پھولوں سے آراستہ کپل کارڈز خریدتے ، شادی شدہ یا خاندان کو بھیجے جانے والے کارڈ زیادہ تر تین تین پیجز والے سنہری اور خوبصورت کَور فوٹو کے ساتھ منتخب کیے جاتے
لیکن
جو اس کے بعد مرحلہ ہوتا تھا وہ تھا کارڈ پر لکھائی کا
الحمدللہ واجبی سی ہینڈ رائٹنگ تھی تو ٹیوشن والی باجی کی خدمات حاصل کی جاتیں یا گھر میں جس کی ہینڈ رائٹنگ اچھی ہوتی اس کو رشوت دی جاتی
اگر کوئی نہ ملتا تو
لکھنے والے الفاظ یا شعروں کو تین تین چار چار مرتبہ رَف کاپی پر لکھ کر لکھنے کی پریکٹس کر کے لکھا جاتا
پھر شعر لکھتے ہوئے ترچھے انداز میں لکھنا اور اس طرح سے لکھنا کہ خوبصورتی میں اضافہ ہو اور پڑھنے والا داد دیے بغیر نہ رہ سکے
اس دور کے چند مشہور اشعار💕
میٹھی ہے چینی کڑوے ہیں بادام
عید کارڈ کھولنے والے کو میرا سلام
ڈبے میں ڈبہ، ڈبے میں کیک
میرا دوست لاکھوں میں ایک
چاول چنتے چنتے نیند آ گئی،
صبح اٹھ کر دیکھا تو عید آ گئی
گرم گرم روٹی توڑی نہیں جاتی،
تم سے دوستی چھوڑی نہیں جاتی
عید آئی زمانے میں
ارویل گر گیا غسل خانے میں
سویاں پکی ہیں سب نے چکھی ہیں
تم کیوں روتے ہو تمہارے لیے بھی رکھی ہیں
وہ وقت بہت حسین تھا جب ٹوٹی ہوئی دوستی چھنگلی یا چیچی انگلی مل جانے سے جُڑ جاتی تھی، اور عید کارڈ اسے پختگی بخشنے کی ضمانت ہوتے تھے
🥀🐟

No comments:

Post a Comment

please do not enter any spam link in the comment box...